the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


فرانسیی پارلیمنٹ میں حکمراں سوشلسٹ پارٹی کےارکان نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک قرار داد پیش کی گئی ہے۔ قرار داد پر28 نومبر کو پہلی رائے شماری ہوگی اور حکومت کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے بعد دوسری رائے شماری دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی اپوزیشن جماعت "الائنس فارپیپلز فریڈم موومنٹ"  کے سربراہ "کریسٹن جیکب" اور ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا وقت کی ضرورت ہےمگر اس کا یہ طریہ مناسب نہیں،کیونکہ پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت کی قرارداد منظور ہونے سے فلسطینی اتھارٹی کی امن مساعی متاثر ہوسکتی ہیں۔ پہلے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان آزاد فلسطینی ریاست کے خدو خال بارے کوئی سمجھوتا طے پایا جانا



ضروری ہے۔ اس کے بعد حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کی جانی چاہیے۔ اس صورت میں اپوزیشن کی تمام قوتیں بھی اس قرارداد کی حمایت کریں گی۔

خیال رہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں کئی یورپی ممالک کی پارلیمان قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ گذشتہ منگل کو اسپانوی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک علامتی قرارداد پاس کی گئی۔ یہ قرارداد اسپانوی  اشتراکی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے پیش کی تھی۔

اس سے پیشتر 14 اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ بھی فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کرچکی ہے تاہم برطانوی حکومت اس قرارداد پرعمل درآمدکی پابند نہیں ہے۔ سویڈن اور آئرلینڈ بھی ان یورپی ممالک میں شامل ہوگئے ہیں جو فلسطینی ریاست کی کھل کرحمایت کررہےہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.